منگلورو 29؍فروری (ایس اونیوز) کیمپس فرنٹ آف انڈیا ریاستی کمیٹی کی طرف سے شہر میں منعقد کی گئی ’سازشی سنگھ پریوار‘ کتاب پر تبصرہ اور مکالمہ کی تقریب میں بولتے ہوئے لیجسلیٹیو کاونسل کے رکن بی کے ہری پرساد نے کہا کہ ’راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اس ملک میں فرقہ وارانہ بھائی چارگی کے لئے سب سے بڑا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بچانا ہے تو پھرتمام شہریوں کو متحد ہوکر سنگھ پریوار کے خلاف جدوجہد کرنا چاہیے۔
اس اجلاس میں وی وی کالج کے پرنسپال پروفیسر پٹّا بھیرام سومایاجی ، سی ایف آئی کے ریاستی صدر فیاض ڈوڈمنے ، نیشنل سیکریٹری ارشاد کاوو نے اپنے خیالات پیش کیے۔ ویمن انڈیا موومنٹ کی ریاستی صدر شاہدہ تسنیم ، سی ایف آئی کے ضلع صدر حسن سراج وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے۔